گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کسان مورچہ کی جانب منعقد کئے جانے والے دو روزہ قومی کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کی شام یہاں پہنچ رہے ہیں۔
مسٹر یوگئی کئی پارلیمانی حلقوں کا جائزہ لیں گے اور فروری میں متوقع وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے جس میں آنے والے عام وخواص کے استقبال، قیام و طعام ، گاڑی پارکنگ اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کے سلسلے میں ذمہ داران سے تبادلہ خیال کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کسان مورچہ کا دوروزہ قومی کنونشن آنے والے 23 اور 24فروری کو ریجنل کھاد کارخانہ احاطے میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کنونشن کا افتتاح بی جے پی صدر امت شاہ اور اختتامی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی موجود ہوں گے ۔