نئی دہلی، 8 فروری ( یواین آئی) دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہفتے کی صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہو گئی ۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔ دہلی کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر رنبیر سنگھ نے کہا کہ پولنگ غیر جانبدارانہ اور پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ کافی تعداد میں دیگر ملازمین کو تعینات کئے جانے کے ساتھ ہی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ کے مطابق غیر جانبدارانہ پولنگ کے لئے 1000024 ملازمین انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں ۔ سکیورٹی انتظامات میں دہلی پولیس کے 38 ہزار 874 اور ہوم گارڈ کے 19 ہزار جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں نیم سکیورٹی فورس کے جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ اس مرتبہ کل ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 382 رائے داہندگان ہیں جن
میں سے 132 رائے داہند گان 100 یا اس سے زائد عمر کے ہیں ۔
राष्ट्रपति कोविन्द ने आज सवेरे राष्ट्रपति भवन परिसर में डॉ राजेंद्र प्रसाद केन्द्रीय विद्यालय में स्थित मतदान केंद्र पर मतदान किया। pic.twitter.com/FessdMyhev
— President of India (@rashtrapatibhvn) February 8, 2020
Delhi: Congress Interim President Sonia Gandhi has cast her vote at Nirman Bhawan in New Delhi assembly constituency. She was accompanied by Priyanka Gandhi Vadra who will cast her vote at booth no.114 & 116 at Lodhi Estate. #DelhiElections https://t.co/oYfsfFfteh pic.twitter.com/VJMO7P7CjO
— ANI (@ANI) February 8, 2020