ترواننت پورم: کیرالہ میں تین مراحل میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چار اضلاع میں پولنگ پیر کی صبح سات بجے شروع ہوئی۔صبح 9 بجے تک 15 فیصد ووٹ ریکارڈ ہوئے۔ صبح سات بجے سے بیشتر بوتھوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔ ریاست کے چار شمالی اضلاع ملا پورم ، کوزی کوڈ ، کننور اور کسارگوڈ میں پولنگ جاری ہے۔
354 بلدیاتی اداروں میں 6867 وارڈوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔42.87 لاکھ مرد 46.87 لاکھ خواتین اور 86 خواجہ سراوں سمیت 89،74 لاکھ ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے ۔انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نتائج کا اعلان بدھ کے روز کیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنارائی وجیان نے دعوی کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) بلدیاتی انتخابات میں تاریخی فتح درج کریں گے۔ پنرائی چیریکل اسکول میں اہل خانہ کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔