پوپ فرانسس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مزید کشیدگی کا باعث قراردیدیا ہے۔
مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ پوپ فرانسس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مزید کشیدگی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے ہی بیشمار تنازعات موجود ہیں اور امریکی صدر نے ایک اور متنازعہ فیصلہ کرکے دنیا میں کشیدگی میں مزید اضآفہ کردیا ہے۔امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوپ فرانسس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ تنازعات نے دنیا کو پہلے ہی خوفزدہ کر رکھا ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنا کر کشیدگی کا نیا عنصر شامل نہ کیا جائے۔