ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا ہے۔
ویٹیکن نے کہا کہ پوپ فرانسس کا انتقال اسٹروک اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا، پوپ فرانسس انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے تھے۔ پوپ کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام کے ذریعے کی گئی۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس نے روم میں باسیلیکا کے سینٹ میری میجر میں تدفین کی وصیت کی تھی اور بغیر کسی سجاوٹ کے صرف فرانسسکس کے نام کے ساتھ تدفین کرنے کا کہا تھا۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس نے تدفین کے اخراجات کے لیے گمنام شخص کا انتظام کرلیا تھا۔