روم، 29 مارچ (ےو اےن آئی) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کورونا وائرس (کووڈ -19) ٹسٹ میں نگےٹو پائے گئے ہیں جبکہ ویٹیکن سٹی میں چھ افراد میں اسکے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
’دی کیتھولک ہیرالڈ ‘ نے ویٹیکن سٹی کے ترجمان ماٹےوبرونی کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے۔ مسٹر ماٹےو نے کہا”میں کہہ سکتا ہوں کہ فادر اور ان کے قریبی ساتھی کووڈ -19 مثبت نہیں ہیں“۔
ترجمان کے مطابق ویٹیکن سٹی میں چھ افراد اس جان لیواوائرس سے متاثر ہیں۔ کل 170 لوگوں کا کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا، جو پوپ کے رابطے میں آئے تھے۔ ان میں سے ایک میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔