مذہبی پیشوا اور بزرگان دین عام لوگوں کی نظر میں ہمیشہ ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی بھی عوام کو ان سے ملنے کا موقع میسر آتا ہے تو وہ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔اسی عقیدت کے اظہار میں بعض لوگ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہیں اور جس کا نتیجہ بدمزگی کی صورت میں نکلتا ہے۔
اسی طرح کا ایک ناخوشگوار واقعہ اٹلی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر پیش آیا جب ایک عقیدت مندخاتون نے مسیحی پیشوا پوپ فرانسس سے اظہار تکریم کے لیے جارحانہ انداز اپنایا جو پوپ کو شدید ناگوار گزرا۔
نئے سال کے آغاز کے موقع پر پوپ فرانسس مسیحیوں کے مقدس شہر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مصافحہ بھی کر رہے تھے۔
Disgruntled Pope Francis pulls himself free from a woman's clutch in Vatican City https://t.co/2nap3R0iQ4 pic.twitter.com/f87A9belnn
— Reuters (@Reuters) December 31, 2019