بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ شو بز میں خواتین کی پوزیشن میں تبدیلی آرہی ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس برس فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل کرنے والی 73 سالہ اداکارہ نے اس حوالے سے اداکاراؤں دیپکا پدوکون اور عالیہ بھٹ کو خصوصاً سراہا۔







