لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے انتخابی منشور’ لوک کلیان سنکلپ پتر‘ کے اجرا کا پروگرام معروف گلوکارہ و بھارت رتن لتا منگیشر کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کردیا ریاستی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے یہاں پارٹیدفتر پر یہ جانکاری دی۔
وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو آج سنکلپ پتر جاری کرنا تھا۔
مسٹر سنگھ نے بتایا’لتا منگیشکر جی کے انتقال کی وجہ سے انتخابی منشور کے اجرائی کا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔