لکھنو:11نومبر(یواین آئی) یوپی بجلی صارف کونسل کی لڑائی رنگ لائی اور ریگولیٹری کمیشن نے نئے بجلی شرحوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بجلی شرحوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ موجودہ ٹیرف ہی نافذ ہوگی۔
کمیشن نے کمپنیوں کے سلیب تبدیلی کے مطالبے کو خارج کردیا ہے صارف کونسل کے ذریعہ داخل بجلی شرحوں میں کمی کی تجویز پر کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے کہ بجلی صارفین کا بجلی کپمنیوں پر نکلرہے 13337کرور روپئے بجلی کمپنیوں کو جب تک اس کا فائدہ صارفین کو نہ دیا جائے تب تک اس پر کیرنگ کاسٹ یعنی کہ 13تا14فیصدی سود بھی جوڑا جائے گا اور اس کا فائدہ صارفین کو ملے گا۔
اترپردیش بجلی صارف کونسل کے صدر و ریاستی صلاح کار کمیٹی کے رکن اودھیش کمار ورما نے کہا کہ لمبی لڑائی کام آئی۔بلآخر بجلی ریگولیٹری کمیشن نے سلیب تبدیلی کی تجویز کو خارج کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ صارف کونسل کا مطالبہ جائز تھا۔