جاپان میں 6.2 شدت کا زور دار زلزلہ، بلٹ ٹرین سروس معطل کردی گئی
زلزلے کے بعد ماتسوئے میں واقع شیمانے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کسی قسم کی خرابی کی اطلاع نہیں ملی
جاپان کے مغربی حصے میں منگل کے روز 6.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم جاپانی موسمیاتی ادارے کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 18 منٹ پر صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں آیا، جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔