پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ لال گنج کوتوالی پولیس نے گزشتہ جمعہ و ہفتہ کی شب پردھان شوہر نواب علی کے بھائی کے قتل کے معاملے میں چار ملزمان کے خلاف نامزد قتل کا کیس درج کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی ایس پی لال گنج او پی دیویدی نے بتایا کہ ڈیہ مہدی گاوُں پردھان شوہر نواب علی کے بھائی اسرار 50 کی لاش لونی ندی کے ساحل پر گزشتہ شب لہو لہان حالت میں پائی گئی جس کا گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس مقتول کے بھائی نواب علی کی شکایت پر ذاکر علی سمیت چار نامزد و نامعلوم کے خلاف قتل کا کیس درج کرنے اور ذاکر علی کی گرفتاری کے بعد واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔