کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے وہیں اس درمیان کچھ پرامید خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔اسپین سے اطلاع آ رہی ہے کہ تازہ اعداد و شمار سے ہلاکتوں میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اسپین میں پیر کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 812 اموات ہوئیں جبکہ اتوار کو 24 گھنٹے میں 838 افراد نے دم توڑ دیا تھا۔