ہاسن سیٹ سے جے ڈی ایس کے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا جمعہ کی صبح جرمنی سے بنگلورو پہنچ گئے۔ جنسی استحصال کے ملزم پرجول کو ایس آئی ٹی نے بنگلور ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی گرفتار کر لیا
بنگلورو: کرناٹک میں سیکس اسکینڈل میں پھنسے جے ڈی ایس کے معطل رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا 35 دنوں کے بعد جرمنی سے بنگلورو واپس آ گئے ہیں۔ پرواز کے ہوائی اڈے پر اترنے کے چند منٹ بعد ایس آئی ٹی نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پرجول 27 اپریل کو بنگلورو سے جرمنی فرار ہو گیا تھا۔









