نئی دہلی ، 31اگست (یواین آئی)سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا پیر کی شام کو انتقال ہوگیا وہ 84سال کے تھے سابق صدر جمہوریہ کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان ابھیجیت مکھرجی نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔
مسٹر مکھرجی کئی دنوں سے آرمی کے آر اینڈ آر اسپتال میں داخل تھے انھوں نے کہاکہ،’’ بھاری من سے آپ کو مطلع کررہاہوں کہ ریسرچ اینڈ ریفیرل اسپتال کے ڈاکٹروں کی سخت کوششوں اور ملک کے لوگوں کی دعاؤں کے باوجود میرے والد مسٹر پرنب مکھرجی کا ابھی کچھ لمحہ قبل انتقال ہوگیا۔ ‘‘
مسٹر ابھیجیت مکھرجی نے کہاکہ وہ ہاتھ جوڑ کر لوگوں کا دعاؤں کے لیئے شکریہ اداکرتے ہیں ۔