نئی دہلی : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مکھرجی نے ملک اور کانگریس کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا اور خود انہوں نے سابق صدر سے بہت کچھ علم حاصل کیا ہے-
محترمہ گاندھی نے مسٹر پرنب مکھرجی کی صاحبزادی اورکانگریس کی لیڈر شرمشٹھا مکھرجی کو مرسلہ ایک تعزیتی پیغام میں آج کہا، “مسٹر مکھرجی نے پانچ دہائیوں سے زیادہ کی اپنی سیاسی زندگی میں ملک اور کانگریس کو سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا طویل تجربہ ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ پارٹی کانگریس کو آگے بڑھانے میں جو کردار ادا کیا ہے اسے پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مکھرجی نے ملکی ترقی میں مستقل کام کیا ہے اور وہ عمر بھر قومی مفادات سے منسلک رہے۔
ملک کیو آگے بڑھانے ، کانگریس کی ترقی اور مرکزی حکومت میں رہ کر قومی ترقی میں ان کی شراکت ناقابل فراموش کردار ہے۔وہ علم ، تجربے اور جانکاری والی شخصیت سے مالا مال تھے اور ان کی تفہیم اور صلاح مشورہ ہر بحران کا حل تھا اور ان کی عدم موجودگی میں ان کی کمی ہمیشہ کھلے گا۔
کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدم برم نے بھی پارٹی پریس کانفرنس میں مسٹر مکھرجی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جو ان کے نام سے واقف نہ ہو اور جو ملک کی ترقی میں ان کی شراکت سے واقف نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر مکھرجی کے ساتھ ایک طویل عرصے سے رہے ہیں لیکن 2004 سے 2014 کے درمیان انہیں مسٹر مکھرجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ ملک کے عام آدمی کے لئے گہری تشویش ہے اور کانگریس کو ان کی موت کی وجہ سے ایک بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنب دا جیسے لوگ سیاست میں بہت کم ہوتے ہیں۔