پرتاپ گڑھ:15مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سے سمیت چار افراد کی ہوئی اموات کے معاملے میں تھانہ نواب گنج کے ایس او، دو بیٹ داروغہ و دو سپاہیوں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پریاگ راج کویندر پرتاپ سنگھ نے آج معطل کردیا۔









