حضور اکرم (ص) نے مقرب اولیاء کے بارے میں فرمایا کہ سب سے مقرب ترین بندے علی علیہ السلام اور ان کے پیروکار ہیں۔
مہر نیوز ایجنسی: رمضان المبارک کے دسویں دن کی دعا میں ہم پڑھتے ہیں: اے اللہ، مجھے اس مہینے میں تجھ پر بھروسہ کرنے والوں میں سے قرار دے اور مجھے اپنے ہاں کامیاب ہونے والوں کے زمرے میں شامل کر، مجھے اپنے مقرب بندوں میں سے قرار دے۔ تجھے تیرے فضل و احسان کی قسم، اے حق کے متلاشیوں کی منزل مقصود۔









