امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کی تاریخ کی بالکل درست پیش گوئی کرنے والی نجومی نے اگلے امریکی صدر کا نام بتادیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ کا کہنا ہے کہ ستاروں کے مطابق امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوسکتے ہیں۔
ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج پر ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں مزید غیر معمولی چیزوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ کملا ہیرس 2024ء میں امریکی صدر کے لیے انتخاب لڑیں گی۔
خاتون نجومی نے کہا ہے کہ جوبائیڈن بہت بوڑھے ہیں اور انہیں مستقبل قریب میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کسی قسم کے صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے یا ان کی صحت مسلسل گر سکتی ہے۔
ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ امریکا میں اگست کا مہینہ مشکل ہو سکتا ہے اور آگے مزید سیاسی بدامنی ہوسکتی ہے۔