نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر ورلڈ ٹورنامنٹ کی جگہ گھریلو کرکٹ اور دو طرفہ سیریز کو ترجیح ملنی چاہئے۔
کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور ایسی متعدد دو طرفہ سيريز کو یا تو ملتوی کیا گیا یا منسوخ کرنا پڑا ہے۔
آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کو بھی کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔