آج ہونے والے عام انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عوام اپنے حکمرانوں کے انتخاب کیلئے آج ووٹ کریں گے۔پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے اپوزیشن کی لیبر پارٹی، حکمران کنزریٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی، ریفارمز اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں 4500 سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔









