حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاون کے دوران ضبط کی گئی گاڑیوں کو مالکین کےحوالہ کرنے کی پولیس کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
جرمانہ کی ادائیگی کےبعد مالکین کوضبط شدہ گاڑیاں حوالے کرنے سے متعلق تمام ڈسٹرکٹس ایس پی اورپولیس کمشنریٹس کو ڈی جی پی آفیس سے سرکولرجاری کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ای چالان ادا کرکے گاڑیاں واپس لی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ پولیس اسٹیشن سے گاڑیوں کے مالکین کو فون پرپیغام روانہ کیا جائے گا جس میں جرمانہ کی رقم کی تفصیلات سے واقف کروایا جائے گا البتہ سنگین نوعیت کے کیسس کے معاملہ میں گاڑی سواروں کو کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ڈی جی پی تلنگانہ مہیندرریڈی نے کہا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران ضبط کی گئی گاڑیاں لاک ڈاون کے بعد ہی مالکین کو ملیں گی۔