بارہ بنکی: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو بارہ بنکی کو 500کروڑ روپئے کے پروجکٹوں کا تحفہ دیا جس میں برٹانیہ کمپنی کی جانب سے 340کروڑ روپئے کے اخرجات والی بسکٹ بیکری پلانٹ بھی شامل ہے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ برٹانیہ کے پلانٹ لگنے سے بارہ بنکی کے ایک ہزار نوجوانوں کو ان کے شہر میں ہی نوکری ملے گی۔
کسانوں کو بھی پلانٹ لگنے سے کافی فائدہ ہوگا۔