لکھنو : 08 جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے آج یہاں لوک بھون میں یوپی پاپولیشن پالیسی 2021-30 کے بارے میں پرزینٹیشن دیا گیا۔
اس موقع پر پریزنٹیشن کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ سبھی شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے آبادی کنٹرول کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لئے آبادی میں اضافے کی شرح کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔