لکھنو؛ممتاز ذاکر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا مرزا محمد اطہر صاحب کا آج دہلی کے میکس اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔مرحوم کی میت لکھنو لائی جا رہی ہے۔
مرزا محمد اطہر کئی مہینے سے بیمار تھے اور انکے گردوں نے کام کرنا بند کردیا تھا،پہلے لکھنو کے چند اسپتالوں میں زیر علاج رہے بعد میں مرض کی شدت کو دیکھتے ہوئے انکو دہلی لے جایا گیا مگر شدید محنت اور خدمات کے باوجود آج انہوں نے انتقال کیا۔
مولانا مرزا محمد اطہر کی شہرت یوں تو دنیا بھر میں تھی مگر انکو جو مقبولیت بمبئی میں ملی ایک مشال ہے۔
بمبئی میں انہوں نے ٥٥ سال سے زیادہ ذاکری کی ۔گزشتہ دنوں انہوں ایک کتاب لکھنا شروع کی تھی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ان واقعات کو سپرد قلم کیا جو انکی نظروں کے سامنے گزرے