واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے مبینہ سنگین خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اس کے گردونواح کے علاقے میں سکیورٹی کو مستعد کرنے کے مقصد سے مغربی ایشیائی خطے میں اضافی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی ہدایت دی ہے۔مسٹر ٹرمپ نے منگل کے روز کانگریس پارٹی کو خط لکھ کر کہا کہ ایران علاقے میں سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔
انہوں نے خط میں سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ہوئے حملوں کا بھی ذکر کیا ۔ سعودی عرب میں بھیجے جانے والی اضافی فورسز میں ریڈار اور میزائل سسٹم ، ایک فضائی مہم ونگ اور دو جنگی ا سكوڈرن شامل ہیں ۔ اس ہدایت کے بعد اس علاقے میں امریکی مسلح افواج کی کل تعداد بڑھ کر 3،000 ہو جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اضافی سکیورٹی فورسز کا پہلا دستہ آ گیا ہے جبکہ بقیہ فورس آنے والے ہفتوں میں وہاں جائے گے ۔