صدر مرمو کا خطاب: ’خواتین کو قیادت اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوئے‘
صدر دروپدی مرمو نے تریبھوون کوآپریٹیو یونیورسٹی کے قیام سے لے کر مفت راشن تک کا ذکر کیا اور کہا کہ غریبوں کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’متوسط طبقے کے خوابوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔
ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔ حکومت کا نعرہ ہے، سب کا ساتھ، سب کا وکاس۔ ترقی کا فائدہ آخری شخص تک پہنچ رہا ہے۔ حکومت کا ہدف ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے۔ ملک میں 25 کروڑ آبادی کو غربت کی لکیر سے اوپر لایا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں، جنہیں صرف پنشن ملتی ہے، انکم ٹیکس جمع کروانے کے حوالے سے انہیں خود فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ آٹھویں تنخواہ کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گھر کے قرض پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش جاری ہے۔ ہماری حکومت خواتین کی قیادت میں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ بڑی تعداد میں ہندوستان کی بیٹیاں جنگی طیارے اڑا رہی ہیں، کارپوریٹ کی قیادت بھی کر رہی ہیں، اولمپکس میں میڈل لا کر ملک کو فخر بھی دلا رہی ہیں۔‘‘
صدر مرمو نے کہا، ’’گزشتہ ایک دہائی میں ملک کے ہر کوشش کی ذمہ داری نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اٹھانی پڑی ہے۔ لاکھوں نوجوان ملک سازی کے کام سے جڑ رہے ہیں۔‘‘
صدر نے اسٹارٹ اپ ہندوستان سے لے کر ڈیجیٹل ہندوستان تک، منصوبوں کا ذکر کر کے روزگار کے مواقع بھی گنوائے اور کہا کہ ایک کروڑ نوجوانوں کے لیے انٹرنشپ کا انتظام سے نوجوانوں کو کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔
31 Jan 2025, 11:24 AM
ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر دروپدی مرمو کا خطاب، حکومتی پالیسیوں کی تعریف
صدر دروپدی مرمو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر ان کا استقبال کیا گیا۔ اب وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے خطاب کے آغاز میں آئین کے قبولیت کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کیا اور آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے مونی اماوسیہ کے دن پریاگ راج مہاکمبھ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس کے بعد صدر نے حکومت کی متعدد پالیسیوں کی تعریف کی۔
31 Jan 2025, 10:55 AM
بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب
بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بجٹ اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں کئی باتیں کیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس اجلاس میں کئی تاریخی بلوں پر بحث ہوگی اور وسیع مشاورت کے ساتھ قوم کو مضبوط بنانے والے قوانین بنائے جائیں گے۔ خواتین کے حقوق کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، “اس اجلاس میں ایسے کئی فیصلے کیے جائیں گے جن سے خواتین کو عزت کے ساتھ زندگی ملے گی۔”
اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’جب ترقی کی تیز رفتار حاصل کرنی ہوتی ہے تو سب سے زیادہ زور اصلاحات پر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کارکردگی دکھانی ہوتی ہے۔ ان دونوں عمل کے بعد عوام کی شراکت داری سے ہم تبدیلی دیکھتے ہیں۔‘‘
31 Jan 2025, 10:19 AM
وقف ترمیمی بل سمیت 16 بل پیش کیے جائیں
آج سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں وقف ترمیمی بل، مالیاتی بل 2025 اور انڈین ریلوے قوانین کے انضمام سمیت 16 بل پیش کیے جائیں گے۔
وقف ترمیمی بل میں مسلم فلاحی جائیدادوں کے انتظام سے متعلق 44 ترامیم شامل ہیں، جسے اپوزیشن کے اعتراضات کے باوجود جے پی سی نے منظوری دے دی ہے۔ دیگر بلز میں گوا میں قبائلی نشستوں کی دوبارہ تقسیم، دیہی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آنند کا نام تبدیل کر کے تریبھوون یونیورسٹی کرنا، اور ہوائی سفر و امیگریشن قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔
31 Jan 2025, 9:47 AM
بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 13 فروری تک جاری رہے گا
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے، جوکہ 13 فروری تک جاری رہے گا۔ پانچ فروری کو دہلی انتخابات کے تحت ووٹنگ ہوگی، جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی معطل رہے گی۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے شروع ہوگا۔
31 Jan 2025, 9:47 AM
دوپہر ایک بجے اقوامی اقتصادی سروے جاری ہوگا
بجٹ اجلاس کے پہلے دن وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پارلیمنٹ میں قومی اقتصادی سروے پیش کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ نرملا سیتا رمن دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ میں قومی اقتصادی سروے پیش کریں گی۔
31 Jan 2025, 9:42 AM
صدر دروپدی مرمو صبح 11 بجے خطاب پیش کریں گی
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کا آغاز آج صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوگا۔ دروپدی مرمو صبح 11 بجے اپنا خطاب پیش کریں گی۔ وزیر اعظم مودی کچھ دیر میں پارلیمنٹ پہنچے والے ہیں اور اجلاس شروع ہونے سے قبل ہو میڈیا سے گفتگو کر سکتے ہیں۔