نئی دہلی ، 21 جولائی (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے منگل کو مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر کے توسط سے اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر کووند نے کہا’’ہم نے ایک عظیم شخصیت کھو دی ہے جو مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال کے ساتھ لکھنؤ کی ثقافت اور قومی لگاؤ کا ایک حیرت انگیز اتصال تھے‘‘۔
صدر نے کہا ’’میں ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتاہوں ۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری گہری تعزیت ہے‘‘۔