نئی دہلی، 8 فروری ( یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے ہفتہ کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالا۔مسٹر كووند نے اہلیہ سویتا كووند کے ساتھ پریز یڈینٹس ایسٹٹ کے ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالہ میں واقع پو لنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا ۔دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان آج صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہو گئی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی ۔
دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں ووٹ ڈالے ۔
محترمہ گاندھی صبح نرمان بھون پولنگ اسٹیشن پر پہنچیں اور ووٹ ڈالا ۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی محترمہ واڈرا بھی تھیں ۔ محترمہ واڈرا نے اس موقع لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی تھی ۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اہلیہ گرشرن کور نے بھی اسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا ۔ مسٹر گاندھی نے اورنگ زیب لائین کے این پی سینئر اسکینڈری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا ۔ محترمہ واڈرا لودھی اسٹیٹ کے سردار پٹیل اسکول میں ووٹ ڈالنے کے لئے گئی اور ووٹ ڈالا ۔ دہلی اسمبلی کی سبھی 70 سیٹوں کے لئے آج پولنگ ہو رہی ہے ۔ اس میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے ۔
Delhi: Priyanka Gandhi Vadra, Robert Vadra and their son Raihan Rajiv Vadra who is a first-time voter, cast their vote at booth no.114 & 116 in Lodhi Estate. #Delhi pic.twitter.com/4wUQbioglL
— ANI (@ANI) February 8, 2020
#ElectionsWithNDTV | Congress interim president Sonia Gandhi voted for #DelhiElections2020 at the Nirman Bhawan polling booth. She was accompanied by daughter Priyanka.
Special coverage on https://t.co/LpfcFgEPtg and NDTV 24×7.
(Photo: PTI) pic.twitter.com/jxu28hTIfJ
— NDTV (@ndtv) February 8, 2020