میکسیکو سٹی 20 جون (اسپوتنک) وسطی امریکی ملک ہونڈوراس کے صدر جوآن اورلینڈو ہرنانڈیز کو کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ اطلاع ہونڈوراس کے صدر دفتر نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں دی ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر ہرنانڈیز کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں نمونیہ بھی ہے۔فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
صدر دفتر نے ٹویٹر پر لکھا ’’کووڈ ۔19 سے متاثر پائے جانے کے بعد صدر کی صحت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔ صدر ہرنانڈیز کے ڈاکٹر سیسار آرون کاراسکو کے مطابق وہ فوجی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہونڈوراس میں اب تک کورونا کے 10،739 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 343 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔