نئی دہلی، 31 دسمبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے باشندوں کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیںانہوں نے اپنے پیغام میں کہا،’نئے برس کے موقع پر ملک اور بیرون ملک میں بسے تمام ہندوستانیوں کو میں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہر نیا سال، ایک نئی شروعات کرنے کا موقع ہوتا ہے، ذاتی اور اجتماعی ترقی کے ہمارے عزم کو مستحکم کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا،’کووِڈ۔19 سے پیدا شدہ یہ وقت، ہم سبھی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ یہ ان ثقافتی اقدار کو نئی زندگی بخشنے کا بھی وقت ہے جو کثرت میں وحدت کے ہمارے نظریہ زندگی کو مضبوط کرتے ہیں‘۔
صدر نے کہا،’ نئے سال 2021 کی ماقبل شام پر آئیے ، ہم سب مل کر پیار، رحم اور برداشت کے جذبے سے ایک ایسا ہمہ جہت سماج بنانے کی سمت میں کام کریں جہاں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملے‘۔
مسٹر کووِند نے کہا،’میری دعا ہے کہ آپ سبھی صحتیاب اور محفوظ رہیں اور نئی انرجی کے ساتھ ملک کی ترقی کے اپنے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھیں‘۔