پاکستان کے صدر عارف علوی نے وزیراعظم شھباز شریف کی درخواست پر پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے۔سحرنیوز/پاکستان: روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پارلیمنٹ اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے سے 3 دن پہلے تحلیل کر دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی موجودہ حکومت اور وفاقی کابینہ بھی ختم ہوگئی جس کے بعد آئین کے مطابق انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے۔
پاکستان کے آئین کے مطابق اگر پارلیمنٹ اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے تو اگلے انتخابات 60 روز کے اندر اور اگر پانچ سال کی مدت پوری نہ ہو تو عبوری حکومت 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔