نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں آنجہانی برسا منڈا کے یوم پیدائش اور قبائلی یوم افتخار کے موقع پر ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔
نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی پارلیمنٹ احاطے میں لارڈ برسا منڈا کے مجسمے پر پھول پیش کئے اور ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا۔
اس موقع پرمسٹر برلا نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا: ’’آبائی بہادری کی علامت بھگوان برسا منڈا جی کے یوم پیدائش پر انہیں جذباتی خراج عقیدت، جنہوں نے مادر وطن کی آزادی اور قبائلی سماج کی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ اس موقع پر قبائلی سماج کے اعزاز میں منائے جانے والے قبائلی یوم افتخار کے لیے دلی نیک خواہشات۔‘‘