نئی دہلی، 20 جون ( یواین آئی) قومی سلامتی کو نصب العین قرار دیتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی اور نکسلیوں سے نمٹنے کے لئے سخت سے سخت قدم اٹھائے گي اور افواج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرے گی۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو معاشی طور پر خوشحال بنانے کے لئے اس کا محفوظ ہونا بہت ضروری ہے۔ سرحد پار دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائیہ کی سرجیکل سڑائک کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور نکسلیوں سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔