واشنگٹن، 2 جولائی (اسپوتنك) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افزودہ یورینیم کی حد کو بڑھانے کے ایران کے فیصلہ کے پس منظر میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے گفت و شنید کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر اما نوئل میکرون سے ایران کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا. دونوں رہنماؤں نے جوہری معاہدے کی مشترکہ کارروائی لائحہ عمل (جےسي پی اواے) کے تحت ایران کی افزودہ یورینیم کی حد کو بڑھانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے پہلے پیر کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائرکٹر جنرل يوکيا امانو نے ایران کے 300 کلو گرام کی افزودہ یورینیم کی حد پار کرنے کی تصدیق کی تھی۔
خلیج عمان میں ڈرون طیارہ کو مار گرانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ایران نے آٹھ مئی کو بین الاقوامی جوہری معاہدے کی کچھ دفعات سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے اس معاہدے پر شکوک و شبہات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیاتھا۔ معاہدے کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا تھا۔