امریکی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں طاقت کا منبع صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق بورڈ آف پیس قرارداد کے متن کے مطابق غزہ کا انچارج امریکا ہوگا، اگلے بورڈ آف پیس چیئرمین نامزد کرنے کا کُل اختیار بھی ٹرمپ کے پاس ہوگا جبکہ دیگر ملکوں کا کردار معاون کا ہوگا۔
بورڈ آف پیس کے قیام سے دنیا میں طاقت کا توازن بگڑے گا، علامہ شبیر میثمی
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ اٹلی اور اسپین نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔