اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے 11 بجے تک آنے والے نتائج کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدارتی امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئسی کو دیگر صدارتی امیدواروں پر 17 ملین 8 لاکھ ووٹوں سے سقبت حاصل ہے۔
ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے 11 بجے تک آنے والے نتائج کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدارتی امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئسی کو دیگر صدارتی امیدواروں پر 17 ملین 8 لاکھ ووٹوں کی سقبت حاصل ہے۔
جو صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے واضح اکثریت ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اب تک 28 ملین 6 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے جس میں سے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اب تک 17 ملین 8 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ قاضی زادہ ہاشمی نے ایک ملین ووٹ، محسن رضائی نے 3 ملین 3 لاکھ ووٹ اور عبدالناصر ہمتی نے 2 ملین 4 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں ۔
اس طرح اب تک کے نتائج کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت کے ساتھ اپنے حریفوں سے آگے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی نے آیت اللہ رئیسی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ موجودہ صدرحسن روحانی نے بھی عدلیہ کے دفتر میں حاضر ہوکر آيت اللہ رئیسی کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ ایرانی عوام نے کل ملک کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کرکے انقلاب اسلامی کے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کیا اور ایران کی عزت ، قوت اور سربلندی کا واضح ثبوت پیش کیا۔