پٹنہ:صدارتی انتخابات کے لیے 17 اپوزیشن جماعتوں کی امیدوار اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے آج کہا کہ وہ کوئی بلی کا بکرا نہیں ہیں، بلکہ دلتوں اور غریبوں کے مفادات کی حفاظت اور ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کو روکنے کے لئے انتخاب لڑ رہی ہیں۔
محترمہ کمار نے صدارتی انتخابات کے لیے بہار کے تین روزہ دورہ کے بعد رانچی جانے سے قبل یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کی قیادت میں 17 اپوزیشن جماعتوں نے انہیں صدر کے عہدہ کا امیدوار بنایا ہے جو معمولی
بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی بلی کا بکرا نہیں ہیں بلکہ دلتوں اور غریبوں کے مفادات کی حفاظت اور ملک میں بڑھتی ہوئے فرقہ پرستی کو روکنے کے نظریے کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ 17 اپوزیشن جماعتوں کا ایک ساتھ آنا بڑی بات ہے اور یہ تمام جماعتیں فرقہ پرستی کو روکنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی فرقہ پرستی کی لہر پھیلی ہے تو اسے بہار میں ہی روکا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہاں کے لوگ اس طرح کا کردار آگے
بھی ادا کریں گے ۔