اسلام آباد، 4 جون (یو این آئی) اقتصادی تنگی سے برسرپیکار پاکستان کے عوام کو مہنگائی سے بے حال ہیں۔ مئی کے مہینے میں خوردنی اشیاء اور ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ سے مئی میں مہنگائی کی سالانہ صارفین افراط زر ایک ماہ قبل کے 8.82 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 9.11 فیصد پر پہنچ گئی۔
پاکستان کے شماریات کے بیورو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی میں افراط زر کی اوسط شرح 7.19 فیصد رہی۔ مئی۔19 میں خردہ قیمت انڈیکس میں مہنگائی 1.43 فیصد اور حساس پرائز انڈیکس 0.78 فیصد اچھل گیا۔ بیورو کے مطابق افراط زر میں اضافہ خاص طور پر ایندھن اور خوردنی اشیا کے سبب ہوا۔
ختم ہوئی مدت میں خوردنی اشیا میں پیاز کی قیمت 77.52 فیصد، تربوز 55.73، ٹماٹر 46.11، نیبو 43.46 اور چینی 26.53 فیصد مہنگی ہو گئی۔ لہسن 49.99، مونگ 33.65، آم 28. 99 اور مٹن کے دام 12.04 فیصد بڑھ گئے۔ دیگر کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ ایندھن میں گیس کی قیمت میں 85.31 فیصد پٹرول 23.63 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 23.86 فیصد اضافہ ہوا۔ بس کا کرایہ 51.16، بجلی 8.48 اور مکان کے کرایہ میں 6.15 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔