لکھنؤ:ہٹ اینڈ رن قانون کو لے کر چلی ٹرک ڈرائیوروں کی دو روزہ ہڑتال نے سبزیوں کی قیمتوں میں ایک دم سے اچھال آگیا تھا۔ سبزیوں کی قیمتیں دوگنےدام تک ہوگئے تھے۔ ہڑتال کا فائدہ سبزی تاجروں نے خوب اٹھایا۔
آلو سے لے کر پیاز، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کو دوگنی قیمت پر فروخت کرڈالا۔ صارفین بھی ڈر کے مارے دوگنی قیمتوں میں سبزی خرید لے گئے لیکن شرحیں رات ہڑتال ختم ہونے کی اطلاع ملتے ہی صبح سے پھر اسی قیمت پر ہری سبزیاںا ور آلو بکنے لگا۔
ہڑتال سے پہلے جو آلو 50روپئے کا ساڑھے تین کلو بک رہا تھااس کی قیمت ہڑتال کے وقت 30 روپئے فی کلو ہوگیا تھا۔ ہڑتال ختم ہوتے ہی وہی آلو 50 کا چار کلو بک رہا ہے۔ سبزیوں میںسب سے زیادہ لہسن اور ادرک نے ابھی تک عوام کو پریشانی میںڈال رکھا ہے۔
ان دونوں کی قیمتیں نیچے نہیں آرہی ہیں۔ لہسن خردہ میں80 روپئے کاایک پاؤ بک رہا ہے اور ادرک 35 سے 40 روپئے پاؤ بک رہی ہے۔ ہڑتال کا کچھ اثر پیاز کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے جو پیاز 30روپئے کلو تھا وہ آج 40روپئے کلو ہوگیا ہے۔
سبزی کاروباری ببلو کی مانیں تو گزشتہ سال ادرک پیدا کرنےوالے کسانوںکو ادرک کی صحیح قیمت نہیں ملی تھی۔ اس لئے کم کسانوں نے ادر ک کی کھیتی کی۔ بازار میںادرک کی آمد کم اور مطالبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں۔