نئی دہلی ، 14 جون: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی آج کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دونوں ایندھن مہنگائی کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکے ہیں ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 96.41 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 87.28 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔









