نئی دہلی ، 21 اکتوبر (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز مسلسل 19 ویں روز اضافہ نہیں ہوا۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 29 دنوں سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روزبھی خام تیل کی قیمتوں میں نرمی دیکھنے کو ملی۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسی دوران لیبیا کی سپلائی میں اضافے کی وجہ سے خام تیل بھی نرم ہے۔ برینٹ کی قیمت فی بیرل 42 ڈالر کے آس پاس ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک سرخیل کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل)کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے، چنئی میں پٹرول 84.14 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔
آئی او سی ایل سے موصولہ ریلیز کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
سٹی ڈیزل پٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکتہ 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14