نئی دہلی،5 اپریل ( یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج گھریلو سطح پر لگاتار چھٹے روز بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اس سے قبل منگل کو پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔
منگل کو دہلی میں پٹرول 22 پیسے کی کمی سے 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 23 پیسے کی کمی سے 80.87 روپے فی لیٹر پر آگیا۔