نئی دہلی ، 17 اکتوبر( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز عوام کو شاردیہ نوراترکی مبارکباد دیتے ہوئے ماں جگدمبہ سے غریبوں اور پچھڑوں کی زندگی میں خوشحالی اور تبدیلی کیلئے آشیرواد مانگا۔خیال رہے شاردیہ نوراتری آج سے شروع ہورہے ہیں ۔
نوراتر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا’’نوراتر کے مقدس تہوار پر بہت بہت مبارکباد۔ جگت جننی ماں جگدمبہ آپ سبھی کی زندگی میں سکھ ، امن و سلامتی اور خوشحالی لائے۔ جئے ماتا دی۔‘‘
نواتری کے پہلے دن وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں ماں درگا کی شیل پترکو یاد کرتے ہوئے کہا’اوم دیوی شیل پترے نمہ نو راتر کے پہلے دن ماں شیل پتری کو پرنام ۔ ان کے آشیرواد سے ہم محفوظ صحت مند اور خوشحال رہیں ۔ان کے آشیرواد سے ہمیں غریبوں اور پچھڑوں کی زندگی میں خوشحالی اور مثبت تبدیلی لانے میں طاقت ملے‘‘۔