نئی دہلی ، یکم جنوری ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئے سال 2021 پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی اور سب کی زندگی میں بہتر صحت ، خوشی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے سبھی لوگوں کو 2021 کی دلی مبارکباد ۔ یہ سال سبھی کی زندگیوں میں بہتر صحت ، خوشی اور خوشحالی لائے۔ ایشور سے دعا ہے کہ امید اور فلاح کا جذبہ برقرار رہے‘‘