نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو لوک نائک جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کیا اور سلام کرتے ہوئے ان کے لئے قوم کے مفاد اور عوامی بہبود سے بہتر کچھ بھی نہیں تھا۔لوک نائک جے پرکاش کی آج 118 واں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے لوک نائک کو سلام کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’میں لوک نایک جے پی کو ان کے یوم پیدائش پر سلام کرتا ہوں۔ ملک کی آزادی کی لڑائی انہوں نے بہادری سے لڑی اور جب ہماری جمہوری اقدار پر حملہ ہوا تو اسے بچانے کے لئے اہوں نے ایک مضبوط عوامی تحریک کی قیادت کرکے اس کی حفاظت کی۔ انکے لئے قومی مفاد اور لوگوں کی بہبود سے بہتر کچھ نہیں بھی نہیں تھا‘‘۔