وزیراعظم نریندر مودی نے کَل فرانس کے صدر Emmanuel Macron کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق جناب مودی نے فرانس میں جاری خشک سالی اور جنگل میں لگی آگ کیلئے اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دفاعی تعاون کے پروجیکٹوں اور سول نیوکلیائی توانائی میں تعاون سمیت جاری باہمی اقدامات کا جائزہ لیا۔
دونوں لیڈروں نے عالمی سطح پر خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق اہم جغرافیائی سیاسی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دونوں لیڈروں نے بھارت فرانس وسیع اسٹریٹیجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جو حالیہ برسوں میں قائم ہوئی ہے۔ انہوں نے تعاون کے نئے شعبوں میں تعلقات کو وسیع کرنے کیلئے مل کر لگاتار کام کرنے سے اتفاق کیا۔