وزیر اعظم مودی نے نئی دلی میں مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب صالح آج شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں مالدیپ کے صدر ابراہیممحمد صالح کے ساتھ بات چیت کی۔ دورے پر آئے ہوئے صدر آج شام راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔ جناب صالح بھارت کے چار دن کے دورے پرکل نئی دلی پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ عہدیداروں اور کاروباری افراد کا اعلیٰ سطح کا وفدبھی آیا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل شام مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی۔









