نئی دہلی، 23 مارچ ؛ وزیراعظم نریندر مودی نےآج ’شہیدی دیوس‘ کے موقع پر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا،’آزادی کے انقلابی سفیر امر شہید ویر بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گرو کو شہیدی دیوس پر صدہا سلام۔ ماں بھارتی کے ان عظیم سپتوں کی قربانیاں ملک کی ہر نسل کے لیے باعث تحریک رہے گی۔ جے ہند!‘
ساتھ ہی مسٹر مودی نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں جنگ آزادی میں ان تینوں انقلابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جلیاں والا باغ سمیت دیگر اہم واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔