نئی دہلی، 23 مارچ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو مجاہدآزادی اور سماجوادی رہنما رام منوہر لوہیا کو ان کی یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت سے تاریخی واقعات اور ملک کی جدوجہد آزادی میں قائدانہ کردار ادا کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تاریخ کے صفحات سے لارڈ لِنلیتھیگو اور لوہیا جی کے والد کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کے کچھ دلچسپ اقتباسات شیئر کیے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا’’ وہ بہت سے تاریخی واقعات اور ملک کی آزادی کی جدوجہد میں سب سے آگے تھے۔ وہ اپنی اصولی سیاست اور فکری قابلیت کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں‘‘۔
رام منوہر لوہیا نے جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ایک سوشلسٹ سیاست دان تھے۔ انہوں نے نہ صرف انگریزوں بلکہ سماجی ناانصافیوں، ذات پات اور طبقاتی اور جنس پر مبنی استحصال کے خلاف بھی آواز بلند کی۔